اسپیکر پرویز الہٰی نے مخصوص نشستوں پر کامیاب ارکان پنجاب اسمبلی سے حلف لے لیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ رات 5 مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے ارکان کی کامیابی کا نوٹی فیکیشن جاری کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے اسمبلی کا اجلاس آج اچانک طلب کرلیا ، اجلاس میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی سے اسپیکر نے حلف لے لیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے 5 ارکان اسمبلی کا نوٹی فیکیشن رات کو جاری کیا تھا ، جن کی حلف برداری کے لیے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے آج اجلاس طلب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

مونس الہیٰ سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 14 جولائی تک توسیع

ملک کا حلیہ بگاڑنے کے بعد مریم نواز پی ٹی آئی کے لوٹوں کی انتخابی مہم میں اتر گئیں

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر کامیاب اراکین اسمبلی کا نوٹیفکیشن عدالت عالیہ کے حکم پر جاری کیا ہے۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستوں پر بتول زین، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس نسیم جبکہ اقلیتی نشستوں میں حبکوک رفیق بابو اور سیموئل یعقوب کا نوٹیفکیشن بطور ایم پی اے جاری کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پہلے یہ اجلاس تیرہ جولائی کو طلب کیا تھا ، اسپیکر نے تاریخ میں تبدیلی کرکے اب سات جولائی کو اجلاس طلب کیا تھا۔ اجلاس کا نوٹیفکیشن رات 10 بجے کے بعد جاری کر دیا گیا۔

حلف برداری کی تقریب کے بعد پنجاب اسمبلی میں پارٹی پوزیشن تبدیل ہو گئی ہے۔ 5 مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے ارکان متخب ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے چوہدری پرویز الہیٰ کے حمایتی ووٹوں کی تعداد 173 ہو گئی ہے جبکہ حمزہ شہزاد کا دعویٰ ہے کہ انہیں 176 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ 17جولائی کو ہونے والے 20 نشستوں کے ضمنی انتخابات کے بعد فیصلہ ہوگا کہ کون سے جماعت کا امیدوار وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین اس وقت خود انتخابی مہم پر نکل کھڑے ہوئے ہیں جس سے انتخابی نتائج یکسر تبدیل ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر