پنجاب کے ضمنی انتخابات: پی ٹی آئی کو کیسے ہرایا جائے حکومت اور انتظامیہ نے سرجوڑ لیے

دنیا نیوز کے معروف انویسٹی گیٹو رپورٹر محمد حسن رضا کے مطابق ضمنی انتخابات میں ایک دو نشستوں کو چھوڑ کر تمام نشستیں تحریک انصاف جیت جائے گی۔

پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی گہما گہمی ہے ، انتخابی میدان میں بنیادی طور پر دو جماعتوں کے درمیان سخت مقابلے متوقع ہیں، جبکہ ضمنی انتخابات میں کامیابی کے لیے پنجاب حکومت ، انتظامیہ کے ساتھ مل کر حکمت عملی ترتیب دے رہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف ارکان کی خالی ہونے والی 20 نشستوں پر 17 جولائی کو ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں ، سروے رپورٹس کے مطابق ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی پوزیشن بہت زیادہ مستحکم ہے جسے لے کر پنجاب اور مرکز کی حکومتوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

الیکٹرونک ووٹر مشین سے 80 فیصد دھاندلی روکی جاسکتی ہے، پتن

نیوٹرلز کے ساتھ میری کوئی لڑائی نہیں ہے، عمران خان

ضمنی انتخابات میں کامیابی کے لیے حکومت پنجاب نے اعلیٰ سطح کے انتظامی عہدیداروں سے مشاورت شروع کردی ہے۔ دھاندلی کی کھچڑی پکانے کے لیے انتظامیہ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

دنیا کے نیوز کے انوسیٹی گیٹو رپورٹر محمد حسن رضا نے پنجاب حکومت اور انتظامیہ کے درمیان ہونے والی ساز باز کے حوالے سے کئی اہم انکشافات کیے ہیں۔

رپورٹر محمد حسن رضا کے بیوروکریسی ، پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔

دنیا نیوز چینل کے اسپیشل انویسٹی گیشن سیل کے انچارج محمد حسن رضا نے گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ "درجن سے زائد سیٹیں ہر صورت جیتنی ہیں۔”

اپنے ٹوئٹ میں رپورٹر محمد حسن رضا نے لکھا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات ، اعلی سطح کے حکومتی اجلاس ، اہم سروے رپورٹس تجزیے بشمول کامران خان صاحب کے پروگرام آج کامران خان کے ساتھ ، دنیا نیوز کے اینکر پرسن اجمل جامی صاحب ، جیو نیوز اردو اور دیگر سرویز ، اسپیشل برانچ ، IB رپورٹس میں ن لیگ کی پوزیشن پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔”

محمد حسن رضا نے مزید لکھا ہے کہ "حکم دیا ہر صورت درجن زائد سیٹیں جیتنی ، جو مرضی کرو۔”

پنجاب میں ضمنی انتخابات کو لے کر کھلبلی مچی ہوئی ہے ، کیونکہ تمام شواہد اس بات کا ثبوت ہیں کہ پی ٹی آئی سوائے ایک دو سیٹوں کو چھوڑ کر تمام کی تمام سیٹیں جیت جائے گی۔ کوشش یہی جاری ہے کہ بائی ہک اینڈ بائی کروک کسی بھی طرح سے ان ضمنی انتخابات کو جیتنا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے پری پول دھاندلی کے لیے پنجاب حکومت اور انتظامیہ نے سر جوڑ لیے ہیں ، پاکستان میں عام انتخابات ہوں یا ضمنی انتخابات ان میں کسی نہ کسی واسطے سے اوپر والوں کی انوالمنٹ ہوتی ضرور ہے ، پولنگ کے برعکس نتائج مختلف ہوتے ہیں ، عین پولنگ والے دن پولنگ ایجنٹس اور پولنگ کے عملے کو خرید لیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کی عوام کو 100 یونٹ بجلی مفٹ فراہم کرنا بھی پری پول دھاندلی کی ایک کوشش تھی جسے پی ٹی آئی نے ناکام بنا دیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں کامیاب جلسے منعقد کررہے ہیں اور انہوں نے ضمنی انتخابات کے دوران دھاندلی کو روکنے کے لیے ہر پولنگ اسٹیشن پر 10 ، 10 نوجوانوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اگر ان کی یہ حکمت عملی کارگر ثابت ہو جاتی ہے تو ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے لیے کامیابی حاصل کرنا مشکل نہیں ہوگا۔

تجزیہ کاروں کہنا ہے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو وزیراعلیٰ پنجاب کے اعلان کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے تھا اور انہیں عہدے سے ہٹا کر نگراں وزیراعلیٰ کے زیرانتظام ضمنی انتخابات کرانے چاہیے تھے۔

متعلقہ تحاریر