ضمنی انتخابات: پنجاب کے تمام بڑے چینلز پی ٹی آئی کی جیت بتانے لگے

غیرجانبدار سروے رپورٹس کے مطابق 52 فیصد ووٹرز نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیا ہے جبکہ 32 فیصد لوگوں نے ن لیگ کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔

پنجاب میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں اس وقت انتخابی مہم کی گہما گہمی اپنے عروج پر ہے ، میدان میں موجود تمام پارٹیاں اپنی اپنی برتری کے دعوے کررہی ہیں تاہم غیرجانبداری سروے کے مطابق پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کا پلڑا ہر پارٹی کے مقابلے میں وزنی ہے۔

پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ووٹرز کی رائے جاننے کے لیے دنیا کے معروف اینکر پرسن اجمل جامی نے پی پی 167 کا دورہ کیا اور ووٹرز کی رائے حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے

لیہ اور بھکر میں تحریک انصاف کے انتخابی جلسے، عوامی سیلاب امڈ آیا

سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف پنجاب انتظامیہ ن لیگ کو جتوانے کی کوششوں میں مصروف

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے سروے سے متعلق تفصیلات شیئر کرتے اینکر پرسن اجمل جامی نے لکھا ہے کہ "لاہور کے حلقہ پی پی 167 کا دورہ کیا ، حلقہ میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نذیر چوہان اور پی ٹی آئی کے شبیر گجر مدمقابل ہیں ، تازہ ترین سروے کے مطابق پی ٹی آئی کے امیداوار کا پلڑا بھاری ہے۔”

اجمل جامی کے سروے کے مطابق حلقے کے 43 فیصد ووٹرز نے اپنا فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں دیا ہے جبکہ 36 فیصد لوگوں نے اپنی پسندیدہ جماعت مسلم لیگ ن کو قرار دیا ہے، 4 فیصد ووٹرز کے مطابق ٹی ایل پی کو الیکشن جیتنا چاہیے جبکہ 17 فیصد ووٹرز نے کہا ہے کہ وہ سیاست سے بدظن ہیں اس لیے ووٹ کاسٹ نہیں کریں گے۔

Punjab by-elections
twitter

ایک اور سروے کے مطابق حلقہ پی پی 167 میں 59 فیصد نے پسندیدہ جماعت پی ٹی آئی کو قرار دیا ہے جبکہ 26 فیصد لوگوں نے ن لیگ کو اپنا پسندیدہ جماعت قرار دیا ہے۔

حلقہ پی پی 158 کے سروے کے مطابق 49 فیصد لوگوں نے کہا ہے کہ وہ اپنا ووٹ پی ٹی آئی کو دیں گے جبکہ 29 فیصد لوگوں کی رائے ن لیگ کے حق میں ہے۔

حلقہ پی پی 168 کے سروے کے مطابق 42 فیصد لوگوں نے ن لیگ کے حق میں فیصلہ دیا جبکہ 42 فیصد لوگوں نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔

حلقہ پی پی 170 کے غیرجانبدار سروے کے مطابق 62 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنا ووٹ پی ٹی آئی کو دیں گے جبکہ 28 فیصد ووٹرز نے کہا ہے کہ وہ ن لیگ کو ووٹ کریں گے۔

Punjab by-elections
twitter

لاہور کے اوورآل چار حلقوں کے سروے کے مطابق 52 فیصد لوگوں نے اپنا فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں دیا ہے جبکہ 32 فیصد ووٹرز نے اپنا جھکاؤ ن لیگ کی جانب شو کیا ہے۔

مذکورہ بالا سروے پر تبصرہ کرتے ہوئے غیرجانبدار تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ووٹرز موجودہ ن لیگ کی حکومت سے نالاں ہے کیونکہ موجودہ حکمرانوں نے عمران خان کی حکومت کو مہنگائی کو بنیادی وجہ بنا کر ختم کیا تھا ، اور مہنگائی کنٹرول کرنے کے دعوے کیے تھے جبکہ اس کے برعکس شہباز شریف حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات سمیت ہر چیز کو مہنگا کردیا ہے ، متوسط طبقے کی تنخواہ پر ٹیکس لگا دیئے گئے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا عوام نالاں ہے کہ شہباز شریف حکومت نے ریلیف دینے کی بجائے ان کی زندگیوں کو مزید تنگ کردیا ہے، ہر چیز کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہے ، مگر حکمران زبانی جمع خرچ میں لگے ہوئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر