ضمنی انتخابات سے قبل اے این پی کے نامزد امیدوار پی ٹی آئی کے حق میں دستبردار

سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے پنجاب میں ہمارا ن لیگ سے کوئی کانٹے کا مقابلہ نہیں بلکہ ہم اکثریت سے جیت رہے ہیں۔

پنجاب میں ضمنی انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی۔ پی پی 158 سے اے این پی کے نامزد امیدوار ذاہد خان پی ٹی آئی امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی پی 158 سے اے این پی کے نامزد امیدوار ذاہد خان پی ٹی آئی امیداور میاں اکرم عثمان کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے

ضمنی انتخابات: پنجاب کے تمام بڑے چینلز پی ٹی آئی کی جیت بتانے لگے

حماد اظہر نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا کہ پی پی 158 سے اے این پی کے نامزد امیدوار ذاہد خان نے تحریک انصاف میں شمولیت بھی اختیار کر لی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "ڈور ٹو ڈور مہم زور شور سے جاری ہے، اس دوران عوام کو زبان پر صرف تحریک انصاف ہی ہے۔”

انہوں نے کہا ہے کہ "پنجاب میں ہمارا ن لیگ سے کوئی کانٹے کا مقابلہ نہیں بلکہ ہم اکثریت سے جیت رہے ہیں۔”

متعلقہ تحاریر