پنجاب میں 18 جولائی تک اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق خلاف ورزی کرنے کو 6 ماہ کی قید بھگتنا ہوگی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے ضمنی انتخابات کے دوران اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

پنجاب میں ضمنی انتخاب کےدوران اسلحہ کی نمائش پر 6 ماہ قید بھگتنا ہو گی۔ محکمہ داخلہ نے خبردار کرتے ہوئے حکم نامہ جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب کے ضمنی انتخابات : میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق جاری

پنجاب کے ضمنی انتخابات: پی ٹی آئی کی مقبولیت سیکورٹی اداروں کے لیے درد سر

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اسلحہ کی نمائش پر 18 جولائی تک پابندی عائد ہے۔ فائرنگ کرنے پر 4 اگست تک پابندی عائد کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اسلحہ کی نمائش یا ہوائی فائرنگ کی اطلاع فوری ہیلپ لائن پر دیں۔

متعلقہ تحاریر