پنجاب کے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق شام 6 بجے کے بعد میڈیا غیر حتمی نتائج کا اعلان کر سکتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا مقررہ وقت ختم ہوچکا ہے مگر پولنگ کے اختتام کے بعد پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود ووٹرز کو ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں جس کے بعد اب ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا وہی کچھ پولنگ اسٹیشنز میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری اعلامیہ میں تمام حلقوں میں عمومی طور پر پولنگ کی صورتحال پر اطمینان اور تسلی بخش ہونے کا اظہار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب میں 18 جولائی تک اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد

ضمنی انتخابات کی صبح پنجاب اسمبلی سے ن لیگ کو بڑا جھٹکا

دوسری طرف میڈیا کیلئے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق شام 6بجے تک پولنگ کے نتائج نشر کرنے پر پابندی عائد ہے۔

شام 6 بجے کے بعد میڈیا غیر حتمی نتائج کا اعلان کر سکتا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے کنٹرول روم میں ووٹر لسٹوں کے حوالے سے 14شکایات موصول ہوئیں اور صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے کنٹرول روم میں پولنگ اسٹیشنز پر تصادم کی 5 شکایات موصول ہوئیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق پولنگ اسٹاف کو انتخابی نتائج کیساتھ ریٹرننگ آفیسر تک پہنچانے کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ ہر پولنگ اسٹیشن کے عملے اور نتائج کو ریٹرننگ آٖفیسر تک پہنچانے کیلئے علیحدہ گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ پولنگ عملے، گاڑیوں اور سیکیورٹی اہلکاران کی نقل و حرکت پرکڑی نظر رکھی جائیگی۔

متعلقہ تحاریر