وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: سیکریٹری اسمبلی کی جانب ضابطہ اخلاق جاری
سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کا کہنا ہے ضابطہ اخلاق کے مطابق ایوان میں موبائل فون لے جانے پر پابندی ہوگی۔
سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق 22 جولائی 2022 کو وزیراعلیٰ پنجاب کے فری اینڈ فیئر الیکشن کے انعقاد کے لیے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا۔
سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسمبلی سیکرٹریٹ میں اراکین اسمبلی اور اسمبلی سٹاف کے مہمانوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیے
مال روڈ پر187 ارکان اسمبلی موجود ہیں، فواد چوہدری کا دعویٰ
وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے دوران ممکنہ ہنگامی آرائی کے خلاف قرارداد منظور
سیکریٹری پنجاب اسمبلی کے مطابق اسپیکر باکس ، آفیسر باکس اور مہمانوں کی گیلریاں بند ہوں گی تاہم میڈیا گیلری کھلی ہو گی۔ اراکین اسمبلی سے گزارش ہے کہ اسمبلی کی طرف سے جاری کردہ شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں۔
سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے مزید کہا ہے کہ ایوان میں موبائل فون لے جانے پر پابندی ہو گی۔ اراکین اسمبلی کا اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ ڈیوٹی فری شاپ کی طرف واقع گیٹ سے ہوگا۔
پولیس اسمبلی سیکرٹریٹ کی چار دیواری کے باہر انتظامی معاملات کنٹرول کرے گی۔
میڈیا پریس گیلری کے ذریعے وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کی کوریج کرے گا۔