کورونا کے بعد تعلیمی نظام خطرے میں، بچوں کو نمبرز کی بجائے گریڈز دینے کا فیصلہ

تمام تعلیمی بورڈز کے اس فیصلے سے کسی بھی بچے کو امتحان میں فیل نہیں کیا جائے گا۔

لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کا میٹرک کا رزلٹ 31 اگست کو سنانے کا فیصلہ، نتائج کی حتمی تاریخ کا فیصلہ آئی بی سی سی کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کا رزلٹ 31 اگست کو جاری کرنے پر غورشروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب میں تیزاب گردی کا واقعہ، ایک شخص جاں بحق، دوسرے کی حالت تشویشناک

لاہور سمیت میں پنجاب میں موسلادھار بارش ، گجرات میں دو لڑکیاں جاں بحق

رواں سال میٹرک کے امتحان میں 2 لاکھ 70 ہزار امیدواروں نے شرکت کی۔

رواں سال بچوں کو پوزیشنز نہیں ملیں گی، امیدواروں کو نمبرز کی بجائے گریڈز دیئے جائیں گے۔

بورڈز کے اس فیصلے سے کسی بھی بچے کو امتحان میں فیل نہیں کیا جائے گا۔

امیدواروں کے رزلٹ کو لیٹر آن نہیں رکھا جائے گا۔ تمام بچوں کے نتائج جاری کر دیئے جائیں گے۔

طلباء گھر بیٹھے بھی نتائج معلوم کرسکیں گے۔

بورڈ ذرائع کی مطابق نتائج کی حتمی تاریخ کا اعلان آئی بی سی سی کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر