ای او بی آئی پنشنرز کا مطالبات کی منظوری کے لیے اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان

اولڈ ایج ورکرز ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین محمد رشید سندھو کا کہنا ہے اپنی زندگی ملک و قوم کیلئے قربان کرنیوالے مزدوروں کو انکا حق دینا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔

کالا شاہ کاکو:ای او بی آئی پنشنرز کا اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی مظاہرہ، حکومت سے فوری طور پر پنشن 25 ہزار ماہانہ کرنے کا مطالبہ، ورنہ ہوگا جی ٹی روڈ پر دھرنا، ریٹائرڈ مزدوروں نے حکومت کو الٹی میٹم دے دیا۔

مرکزی صدر اولڈ ایج ورکرز ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان محمد لطیف بٹ کی زیر صدارت کالا شاہ کاکو میں اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

کورونا کے بعد تعلیمی نظام خطرے میں، بچوں کو نمبرز کی بجائے گریڈز دینے کا فیصلہ

پنجاب کی ڈیڑھ دن کی کابینہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اجلاس میں مرکزی چیئرمین محمد رشید سندھو، چوہدری محمود احمد جٹ، محمد نواز بھٹہ، حافظ محمد عاشق بھٹی، مہدی عباس ،چوہدری محمد رفیق، صدر انجمن صحافیاں کالا شاہ کاکو اسلام دین کمبوہ سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔

مزدروں نے جی ٹی روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی جوکہ آفس انجمن صحافیاں کالا شاہ کاکو پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کے شرکاء نے مختلف پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طورپر ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن کو کم از کم تنخواہ کے مطابق 25000 روپے ماہانہ کرنے کا اعلان کرے ۔

 ملک بھر میں لاکھوں بوڑھے مزدور، انکے بچے، بیوائیں اس مہنگائی کے طوفان میں حکومت عدم توجہگی کے سبب غربت کی زندگی گزرانے پر مجبور ہیں۔

مزدور رہنماؤں کا کہنا تھا اپنی زندگی ملک و قوم کیلئے قربان کرنیوالے مزدوروں کو انکا حق دیا جائے۔

مقررین نے کہاکہ ای او بی آئی فنڈ میں اربوں روپے موجود ہونے کے باوجود مزدوروں کو انکا جائز حق نہیں دیا جارہا ہے۔ کئی بار حکومتی نمائندگان نے مطالبات تسلیم کرنے کا وعدہ کیا مگر ہر بار ہمارے ساتھ دھوکہ کیا جاتا ہے ۔ اب اگر فوری طور پر 25000 ماہانہ پنشن کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا تو لاکھوں بوڑھے مزدور، بچے ، خواتین اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے پر مجبور ہونگے اور مطالبات تسلیم نہ ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

مقررین نے کہاکہ بڑی بڑی تنخواہیں لینے والے اشرافیہ کو دوران نوکری اور بعدازاں بھاری معاوضہ دیا جاتاہے مگر مزدوروں کو اس شدید مہنگائی کے طوفان میں جھلسنے کیلئے چھوڑ دیا گیا ہے ۔ اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبرز ہو چکا ہے اپنا جائز حق ملنے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

متعلقہ تحاریر