پنجاب اسمبلی میں دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد قرارداد منظور

ایوان کی اجازت کے بعد محمد بشارت راجہ نے نئے اسپیکر کے انتخاب اور ڈپٹی اسپیکر کو ہٹانے کے لیے قرارداد پیش کی جو کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

پنجاب اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما راجہ بشارت نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے درخواست پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عنایت اللہ لک سیکرٹری پنجاب اسمبلی تعینات

پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعظم اور کابینہ کے خلاف درخواست دائر

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے راجہ بشارت نے کہا ہے کہ "صوبائی اسمبلی کے نئے اسپیکر کا انتخاب جمعہ کو شام 4 بجے ہوگا جس کے لیے کاغذات نامزدگی آج (جمعرات) شام 5 بجے تک جمع کرائے جاسکیں گے جب کہ کاغذات کی جانچ پڑتال شام 5 بجکر 10 منٹ پر ہوگی۔”

واضح رہے کہ بدھ کے روز پنجاب حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پنجاب اسمبلی کا آج کا اجلاس چیئرمین نواب زادہ وسیم خان بادوزئی کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے حکومتی رکن اسمبلی محمد بشارت راجہ نے قرارداد پیش کرنے کے لیے رولز کو معطل کرنے کی درخواست کی۔

ایوان کی اجازت کے بعد محمد بشارت راجہ نے نئے اسپیکر کے انتخاب اور ڈپٹی اسپیکر کو ہٹانے کے لیے قرارداد پیش کی جو کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

پی ٹی آئی نے اسپیکر کے لیے میانوالی سے سبطین خان اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے راولپنڈی سے واثق قیوم کو نامزد کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر