ڈپٹی اسپیکر کے لیے واثق قیوم کے کاغذات نامزدگی جمع

مسلم لیگ ن کے نامزد کردہ رکن پنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانی کے کاغذات نامزدگی ابھی تک جمع نہیں کرائے گئے۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کے لئے حکومتی رکن واثق قیوم عباسی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سید علی حیدر گیلانی کو نامزد کیا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کیلئے سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک کے آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

یہ بھی پڑھیے

دوست مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب، نئے ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب اتوار کو ہوگا

پاکستان تحریک انصاف کے سبطین خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

واثق قیوم کی طرف سے پانچ کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔ حکومتی اراکین سید یاور عباس بخاری ، چوہدری عدنان ، سید صمصام بخاری ، محترمہ مومنہ وحید ، ندیم عباس بارا ، کرنل ملک محمد انور ، ملک تیمور مسعود اور دیگر اراکینِ اسمبلی ان کے ہمراہ سیکرٹری اسمبلی کے آفس میں کاغذات جمع کروانے کے لئے آئے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن نے ڈپٹی اسپیکر کے لیے پی پی پی کے ایم پی اے سید علی حیدر گیلانی کو نامزد کیا ہے۔

ایم پی اے سید علی حیدر گیلانی ڈپٹی اسپیکر کے لیے کاغزات نامزدگی سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک کے آفس میں جمع کرائیں گے۔

تاہم ابھی تک تک اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کسی کے کاغذات نامزدگی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول نہیں ھوئے۔

ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری وقت پانچ بجے ہے۔

واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی نشست دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد خالی ہے ، جس کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں، اتوار کے روز ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب ہوگا۔

متعلقہ تحاریر