وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھنے کا معاملہ ، عمران خان کے خلاف قرارداد جمع
قرارداد لیگی ایم پی اے سعدیہ تیمور کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف قرارداد جمع کروا دی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھنے کا معاملہ طول پکڑنے لگا۔ مسلم لیگ (ن) نے عمران خان سے معافی مانگنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کی وزیراعلیٰ ہاؤس آمد ، چوہدری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کا پُرتپاک خیرمقدم
پی ٹی آئی اور ق لیگ کے امیدوار واثق قیوم عباسی بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب
قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان عمران خان کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر براجمان ہونے کی مذمت کرتا ہے۔
قرارداد کے متن کے مطابق پارلیمنٹ سے نکالے گئے شخص کا وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھنا وزیراعلیٰ پنجاب عہدے کی توہین ہے۔
متن میں مزید کہا گیا ہے کہ "ایک مسترد شدہ شخص نے وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی کی توہین کی ہے۔”
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ "عمران خان نے وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھ کر پنجاب کے 12 کروڑ عوام کی توہین کی ہے ، وہ پنجاب کے عوام سے فوری معافی مانگیں۔”