ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب چوہدری خلیق الزمان اپنے عہدے سے مستعفی

واضح رہے کہ چوہدری خلیق الزمان کچھ ہائی پروفائل کیسز پر کام کررہے تھے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) پنجاب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل چوہدری خلیق الزمان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

چودھری خلیق نیب پنجاب کے ہائی پروفائل کیسز کی پیروی کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان تحریک انصاف کے سبطین خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

پی اے سی میں کیوں طلب کیا؟ سابق چیئرمین نیب اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے

چوہدری خلیق الزمان کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ موجود دور میں نیب کے ساتھ کام کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

چوہدری خلیق الزمان نے استعفیٰ چیئرمین نیب کو بھجوا دیا ہے۔

استعفے کے متن میں چوہدری خلیق الزمان نے لکھا ہے کہ کچھ حالات اور بعض ذاتی وجوہات کی بنا پر نیب کے ساتھ کام نہیں کر سکتا۔

متعلقہ تحاریر