محکمہ داخلہ پنجاب کے حکم پر شریف خاندان کی سیکورٹی واپس

500 سے زائد پولیس اہلکار شریف خاندان کی سیکورٹی پر تعینات تھے۔

پولیس نے شریف خاندان کو دی گئی سیکورٹی واپس لے لی ، محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے پولیس کی واپسی کی ہدایت دی گئی تھی۔

جاتی امرا اور ماڈل ٹاؤن کے گھروں کے باہر پولیس سیکورٹی تعینات تھی ، پولیس کی جانب سے صرف وزیراعظم شہباز شریف کو پولیس کی سیکورٹی فراہم ہے۔

یہ بھی پڑھیے

75واں یوم آزادی: مریم اورنگزیب کا خالی صوفوں اور کرسیوں سے خطاب

شہباز گل کا معاملہ: دونوں مقدمات میں آج کوئی پیش رفت نہ ہوسکی

وزیر داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جو گھر ڈیکلیئر کیے وہاں سیکورٹی دی جارہی ہے۔

دوسری طرف پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ 500سے زائد پولیس اہلکار شریف خاندان کی سیکورٹی پر تعینات تھے۔ جبکہ لیگی رہنما عطا تارڑ اور دیگر مسلم لیگی رہنما کو فراہم سیکورٹی بھی واپس لی جا چکی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے شریف خاندان کو دی گئی سیکورٹی واپس لے لی، 500سے زائد پولیس اہلکار شریف خاندان کی سیکورٹی پر تعینات تھے۔

متعلقہ تحاریر