پاور لومز مزدورں کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ ، مالکان کے خلاف شدید نعرے بازی

پاکستان لیبر قومی موومنٹ حقوق خلق پارٹی کے عہدیداران کا کہنا ہے حکومتی احکامات کے باوجود پاور لومز مالکان کا اجرت میں اضافہ نہ کرنا سراسر زیادتی ہے۔

اجرت نہ بڑھانے پر پاور لومز کے سینکڑوں مزدوروں کا کلمہ چوک میں احتجاج، ٹائر جلا کر جی ٹی روڈ بند کر دی ٹریفک بند ہونے سے گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں، انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

پاکستان لیبر قومی موومنٹ حقوق خلق پارٹی کی کال پر پاور لوم انڈسٹری کے سینکڑوں مزدوروں نے حکومت کی طرف سے 25% مزدوری بڑھانے کے نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے باوجود پاور لوم مالکان کے اجرت میں اضافہ نہ کرنے پر کلمہ چوک میں احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلا کر ٹریفک بند کر دی۔

یہ بھی پڑھیے

شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ: ہائی کورٹ کا سیشن جج کو نظرثانی درخواست پر فیصلے کا حکم

شہباز گل کو برہنہ کرکے اس پر انسانیت سوز تشدد کیا جارہا ہے، عمران خان

سڑک پر احتجاج اور ٹائر جلانے کی وجہ سے ٹوبہ ٹیک سنگھ،  چیچہ وطنی، ماموں کانجن اور فیصل آباد کے لیے ٹریفک بند ہو کر رہ گئی۔

ٹریفک کی روانگی متاثر ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

اس موقع پر صدر لیبر یونین ملک مجید نے کہا کہ نوٹیفکیشن کے باوجود اور حکومت کے واضح احکامات کو پاور لومز مالکان نے ہوا میں اڑا دیا جو سراسر زیادتی ہے۔

ان کا کہنا تھا ہوش ربا مہنگائی کے اس دور میں مزدور کی مزدوری نہیں بڑھائی جارہی ، حکومتی احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے پر مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لیکر حکومتی احکامات پر عمل کروانے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ تحاریر