پنجاب ڈوب گیا مگر مونس الہیٰ کو پیپسی کے اشتہار پر رومن اردو لکھنے کا دکھ ستاتا رہا

صوبے کی عوام نے وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے مونس الہیٰ پر طنز کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ بارشوں اور سیلابوں میں ڈوبے اہل پنجاب کی مدد کرنے کی بجائے آپ رومن اور انگلش کی بحث میں کیوں الجھے ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے رکن قومی اسمبلی مونس الہیٰ  نے ٹی وی چینلز، اخبارات اور اشتہاری بورڈ پر اردو عبارات کو رومن انگلش میں لکھنے کو  غلط قرار دیا۔

مونس الہیٰ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹرپر پیپسی کولاکے ایک اشتہاری بورڈ کی تصویر جس میں رومن اردو میں لکھا ہے "دل مانگے ابھی ” شائع کرتے ہوئے لکھا کہ ٹی وی،اخبار و بل بورڈ اشتہارات میں اُردو عبارات کی رومن میں تحریر لکھنا غلط ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کی وزیراعلیٰ ہاؤس آمد ، چوہدری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کا پُرتپاک خیرمقدم

رکن قومی اسمبلی مونس الہیٰ کا کہناتھا کہ ہم سوچ رہے ہیں قانون سازی کے ذریعے اسے بند کیا جائے تاکہ ہماری اگلی نسلیں ہماری قومی زبان اردو لکھنے اور پڑھنے پہ زور دیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کےصاحبزادے کی اردوزبان سے محبت کو جہاں بہت سراہا گیا وہیں ان سے سوال بھی کیا گیا یہ وقت پارشوں اور سیلابوں میں ڈوبے اہل پنجاب کی مدد کرنے کی بجائے   آپ اس وقت رومن اور انگلش کی بحث میں کیوں الجھے ہیں۔

پنجاب کے سیاسی و سماجی  رہنما ؤں نے مونس الہیٰ  پر طنز کے نشتر برساتے ہوئے پوچھا کہ بتایا جائے  جنوبی پنجاب مکمل پور پر سیلا بی ریلے کے نرغے  میں ہیں اور آپ  پیپسی  کولا کی مشہوری میں مصروف نظر آرہے ہیں۔

پنجاب کی عوام نے مونس الہیٰ پر  تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بارشوں اوت سیلابی صورتحال سے پورا صوبہ متاثر ہوا ہے ۔ مجموعی طور پر 151 اموات ہوچکی ہیں  جبکہ 300 زے زائد زخمی ہیں مگر انہیں رومن اور انگلش کی پڑی ہوئی ہے ۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے )  پنجاب میں 21 ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوگئے  ۔33 کلو میٹر سے زائد  سڑکیں  متاثر  ہوئیں ہیں مگر مونس الہیٰ کو  اردو اور رومن کی بحث سے باہر نکل کر پنجاب کی عوام کی امداد کرنی چاہیے ۔

سماجی رہنماؤں نے  مونس الہیٰ سے گلہ کہ تونسہ شریف کے رہائشی     سیلابی ریلے کے بعد آسمان تلے بے یارو و مددگار  زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں  جبکہ اپ کو ان کی زندگی اور مال و اسباب سے زیادہ فکر  پیپسی کے بل بورڈ کی ہے ۔

متعلقہ تحاریر