عمران خان کی گرفتاری وفاقی حکومت کیلئے سر درد بن جائے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے عمران خان کی گرفتاری میں رکاوٹ بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو گرفتار کرنا وفاقی حکومت کی حماقت ہوگی تاہم پنجاب حکومت عمران خان کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے گی

وزیرِاعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو گرفتار کرنا وفاقی حکومت کی حماقت ہوگی اور یہ حماقت ان کیلئے درد سر بن جائے گے۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو مکمل تحفظ کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ان کی گرفتاری میں پنجاب حکومت بڑی رکاوٹ ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

غریدہ فاروقی کے دعوے کے برعکس عمران خان بنی گالہ میں موجود ہیں

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عمران خان کو مکمل سیکورٹی فراہم کرے گی، انہیں گرفتار کرنا وفاقی حکومت کی حماقت  ہوگی جو ان کیلئے درد سر بن جائے گا یہ اس کا مقابلہ نہیں کرسکیں گے۔

پرویز الہیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت اس کا سامنا کریگی اوران کو بھرپور جواب بھی دینگے ۔ پنجاب پولیس عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب  پرویز الہیٰ نے کہا کہ سابق وزیرِاعظم کو کسی صورت گرفتار نہیں ہونے دیا جائے گا۔ پنجاب حکومت اس معاملے میں بڑی رکاوٹ بن جائے گی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے صاحبزادے مونس الہیٰ کے ہمراہ ملاقات کی تھی ۔

عمران خان اور چوہدری پرویز الہیٰ کے درمیان ملاقات میں پنجاب اور ملک بھر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ  نے پی ٹی آئی چیف  عمران خان پر وفاقی حکومت کی جانب سے  دہشتگردی کا مقدمہ درج کرنے کی مذمت بھی کی ۔

متعلقہ تحاریر