کے ایف سی کے عملے کی جانب سے کسٹمر کی  پٹائی کا دوسرا رخ سامنے آگیا

کینٹکی فرائیڈ چکن (کے ایف سی) شیخوپورہ کے عملے نے کسٹمر کی  پٹائی لگادی،آرڈرمیں دیر ہونے پرایک شخص نے ریسٹورنٹ میں کیش کاؤنٹر  پر بدتمیزی کی اور کمپیوٹر اٹھا کر زمین پر پھینکا جس پر ایف سی عملہ آپے سے باہر ہوگیا اور مذکورہ شخص کو تشدد کانشانہ بنایا

کینٹکی فرائیڈ چکن (کے ایف سی) شیخوپورہ کے عملے نے کسٹمر کی پٹائی لگا دی۔ کے ایف سی کے اسٹاف نے ملکر ایک شخص کو ریسٹورنٹ   کے کیشئر سے بد تمیزی کرنے کا تشدد کا نشانہ بنایاگیا ۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کینٹکی فرائیڈ چکن (کے ایف سی ) کے عملہ ریسٹورنٹ کی حدود میں بری طرح ایک کسٹمر کی پٹائی کر رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

مکڈونلڈز اور کے ایف سی نے ہاتھ ملا لیا؟

صحافی اسد طور نے کے ایف سی عملے کی کسٹمر پر تشدد کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے انتظامیہ سے سوال کیا کہ یہ آپ کی "کسٹمر سروس” ہے؟ آپ پاکستان میں ایسے خوفناک لوگوں کو فرنچائز دے رہے ہیں؟ ۔

 

انہوں نے کینٹکی فرائیڈ چکن (کے ایف سی )  امریکا کی انتظامیہ سے کہا کہ معیار کو برقرار رکھنے کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے ؟۔ آپ کی فرنچائزز کے لیے کوئی طریقہ کار وضع کیا گیا ہے یا نہیں ؟۔

دوسری جانب مسلم لیگ نون کی رہنما حنا پرویز بٹ نے اسد طور کی شیئر کی گئی وڈیو پر اپنی رائے دیتے ہوئے  مذکورہ واقعے کا دوسرا رخ بھی دیکھایا ۔

 

حناپرویز بٹ نے کہا کہ تشدد کی حمایت نہیں کررہی تاہم تصویر کا دوسرا رخ بھی دیکھایا کریں۔ انہوں نے اسد طور کو مشورہ دیا کہ یکطرفہ رپورٹنگ سے پرہیز کریں۔

لیگی رہنما کی جانب سے شیئر کی گئی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  کے ایف سی عملے کے ہاتھوں تشدد کے شکار شخص نے آرڈر لیٹ ہونے پر کیش کاؤنٹر پر جا کر عملے سے بد تمیزی کی۔

 مذکورہ شخص نے کیش کاؤنٹر پر موجود بلنگ کمپیوٹر بھی اٹھا کر زمین پرپھینک دیا اور کے ایف سی عملے سے انتہائی بد تہذیبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  اخلاق سے گری گفتگو کی ۔

کے ایف سی میں پیش آئے واقعے پر سوشل میڈیا پر  مختلف افراد نے اپنی اپنی رائے دی۔ کسی نے واقعہ کو کے ایف سی انتظامیہ نے بد معاشی قرار دیا تو کسی نے مذکورہ شخص کی حرکت کو نا قابل قبول قرار دیا۔

متعلقہ تحاریر