اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کے چھاپے، کم پٹرول دینے پر متعدد پمپس مالکان کو جرمانے

غلام مصطفیٰ جٹ کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ تو صرف جرمانے کیے گئے آئندہ سے ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایا جائےگا۔

کمالیہ: اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی غلام مصطفیٰ جٹ ناپ تول میں کمی کرنے والوں لے خلاف ان ایکشن، کم پٹرول دینے والے متعدد پٹرول پمپس کو 50 ہزار جرمانہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی غلام مصطفیٰ جٹ کی ناجائز منافع خوروں، ناپ تول میں کمی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں جاری.

یہ بھی پڑھیے

کے ایف سی کے عملے کی جانب سے کسٹمر کی  پٹائی کا دوسرا رخ سامنے آگیا

این اے 108 اور 118 کے ضمنی انتخابات، پوسٹل بیلٹ پیپر کے ذریعے درخواستین موصول کرنے کی تاریخ مقرر

متعدد پٹرول پمپس کے پیمانے کم پائے جانے پر 50 ہزار تک جرمانے عائد کیے.

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی غلام مصطفیٰ جٹ نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر شہر کی مختلف مارکیٹس اور پٹرول پمپس کے خلاف سرپرایز وزٹ کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دوران وزٹ دکانیں سیل کرنے کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے بھی عاید کیے جارہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سادہ لوح عوام کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور ان لوگوں کے خلاف آئندہ ایف آئی آر کا اندراج بھی کیا جائے۔

متعلقہ تحاریر