1965 کی جنگ پاکستان کی دفاعی تاریخ کا ایک شاندار باب ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے ہمیں آج اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ تاریخ عالم پاک فوج کی بہادری کی لازوال داستانیں رقم کرنے کی کوئی دوسری مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔

چودھری پرویز الٰہی نے چھ ستمبر یوم دفاع و یوم شہداء پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن ہم پاک فوج کے عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ 1965 کی جنگ پاکستان کی دفاعی تاریخ کا ایک شاندار باب ہے۔ وطن کے دفاع کے جذبے سے سرشار مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں نے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور ہائی کورٹ کا حکومتی کمیٹی کی تشکیل سے متعلق بڑا فیصلہ

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا ہے کہ مکار دشمن کو دندان شکن جواب دینے والے شہداء آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہیں ۔ فوج نے ہر محاذ پر بہادری کی شاندار مثالیں قائم کیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ دفاع وطن کے لئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے شہداء ہمارا فخر ہیں۔

ان کا کہنا ہے آج پوری قوم شہدائے وطن اور ان کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کااظہار کرتی ہے۔ 1965 کی جنگ میں دشمن کو دندان شکن جواب دینے والے غازیوں کو بھی سلیوٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ملکی سلامتی کیلئے پوری قوم اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج یکجان ہیں۔پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے جو ہر جارحیت سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ہمیں آج اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر