وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

تعلیمی ادارے کو سیاسی اکھاڑا بنانے کے خلاف قرارداد مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی ہے۔

وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی کا ادارے کو تحریک انصاف کا سیاسی اکھاڑا بنانے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ، قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے جمع کروائی ۔

پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ہائیکورٹ نے عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف الیکشن کمیشن کے نوٹسز کو کالعدم قرار دے دیا

لاہور ہائیکورٹ کا ایک اور انقلابی اقدام، ای نوٹس جدید کیس مینجمنٹ سسٹم سے منسلک

قرار داد کے متن کے مطابق وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی نے ادارے کو تحریک انصاف کا سیاسی اکھاڑا بنانے کی کوشش کی ہے، عمران خان کو اپنا سیاسی قائد کہا ہے۔

Vice Chancellor GC University

متن کے مطابق عمران خان نے اپنی تقریر میں سیاسی اور غیر اخلاقی زبان استعمال کرتے ہوئے اداروں کی توہین کی۔ جس سے بچوں اور والدین میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔

قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ یونیورسٹیوں میں والدین بچوں کو اعلیٰ تعلیم اور اخلاقیات کے لئے بھیجتے ہیں۔ ایک اچھے ادارے کو سیاسی فائدے اور بیانے کی تشکیل کے لئے استعمال کرنا ادارے کی ساکھ کے لئے زہر قاتل ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان تعلیمی ادارے کے بے حرمتی پر وائس چانسلر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے۔

متعلقہ تحاریر