مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی تین اکتوبر تک ملتوی، قصور وار اپنا ہی وکیل نکلا
نیب نے دو صفحات پر مشتمل تحریری جواب عدالت میں جمع کروایا جس میں کہا کہ مریم نواز کے پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہے ۔
نیب نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست پر تحریری جواب جمع کرا دیا۔ نیب نے کہا ہے کہ مریم نواز کے پاسپورٹ کی مزید ضرورت نہیں ہے۔ تین رکنی بینچ نے مریم نواز کے وکیل کے بروقت پیش نہ ہونے پر کارروائی تین اکتوبر تک ملتوی کردی
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیے
وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
ہائیکورٹ نے عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف الیکشن کمیشن کے نوٹسز کو کالعدم قرار دے دیا
نیب نے دو صفحات پر مشتمل تحریری جواب عدالت میں جمع کروایا جس میں کہا کہ مریم نواز کے پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہے ۔
دوران سماعت مریم نواز کے وکیل کے بروقت پیش نہ ہونے پر عدالت نے اظہار ناراضگی کیا اور ریمارکس دیے کہ فل بینچ کے سامنے صرف یہی کیس تھا وکیل صاحب کو معلوم نہیں تھا کہ کونسی عدالت میں پہلے پیش ہونا ہے۔
عدالت نے وکیل امجد پرویز کے بروقت پیش نہ ہونے پر کارروائی تین اکتوبر تک ملتوی کردی۔









