اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

رانا مشہود کی دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ آئین کے مطابق اسپیکر کا الیکشن خفیہ رائے شماری سے ہوتا ہے، جبکہ آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج کئے گئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی پنجاب رانا محمد مشہود احمد خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں لیگی رہنما رانا مشہود احمد خان کی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ حکومت کی نااہلی اور ناقص انتظامات کے باعث صوبہ موت کا  کنواں بن گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس ڈسچارج

دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی اور فائل متعلقہ بنچ میں فکس کرنے کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی ہے۔

رانا مشہود احمد خان نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ آئین کے مطابق اسپیکر کا الیکشن خفیہ رائے شماری سے ہوتا ہے، جبکہ آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج کئے گئے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بیلٹ پیپر پر سیریل نمبر درج کرنے سے رائے شماری خفیہ نہیں رہتی۔ غیرقانونی اقدامات پر بات کی تو پنجاب اسمبلی میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

رانا مشہود احمد نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت پنجاب اسمبلی کے سیشن میں حصہ لینے پر لگائی گئی پابندی کالعدم قرار دے اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کو بھی کالعدم قرار دے۔

متعلقہ تحاریر