پنجاب حکومت نے تین نئے اضلاع بنانے کی حتمی منظوری دے دی

پنجاب حکومت نے بزدار دور میں اعلان کردہ تونسہ اور کوہسار سمیت وزیر آباد کو ضلع بنانے کی منظوری دی ہے۔

پنجاب حکومت نے نئے اضلاع میں تونسہ شریف اور کوہسار کو ضلع بنانے کی منظوری دی گئی، پنجاب حکومت نے وزیر آباد کو بھی ضلع بنانے کی حتمی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے بزدار دور میں بنائے 2 نئے اضلاع سمیت 3 اضلاع کی حتمی منظوری دے دی، تونسہ، کوہسار اور وزیر آباد کو اضلاع بنانے بارے سمری متعلقہ محکموں کو ارسال کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

ریاض فتیانہ کی زیر قیادت کمالیہ کے کسانوں کا حکومت کے خلاف ٹریکٹر مارچ

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں جعلی جوس فیکٹری پکڑلی

تونسہ شریف اور کوہسار کو اضلاع بنانے کا عمل سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں شروع کیا گیا تھا، عثمان بزدار کا کہناتھا کہ تونسہ شریف کو ضلع بنائے جانے کے حوالے سے اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وہاڑی کی تحصیل بورے والا، سرگودھا کی تحصیل بھلوال کو ضلع بنانے کی تجویز پہلے دی جاچکی ہے۔

فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ اور لیہ کی تحصیل کوٹ ادو کو ضلع بنانے، تونسہ شریف اور مری کو ضلع کا درجہ دینے پر سابق حکومت نے کام مکمل کر لیا تھا۔

اس حوالے سے بورڈ آف ریونیو نے ڈویژنل کمشنرز ،ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا گیا تھا۔

بھلوال اور بورے والہ کا حدود اربع اور آبادی کی تفصیلات طلب کی گئیں تھی، پٹوار سرکلز، تھانوں، مجوزہ تحصیلوں کی آمدن کی تفصیلات مانگ لی گئیں تھیں۔

متعلقہ تحاریر