صوبہ پنجاب میں ضمنی انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل
پنجاب کے 6 حلقوں میں 1434 پولنگ اسٹیشنز قائم. کئے گئے ہیں. 3 قومی اور 3 صوبائی حلقوں سے 52 امیدواران انتخابات میں حصہ لیں گے۔
صوبہ پنجاب میں 16 اکتوبر کو ہونیوالے 3 قومی اور 3 صوبائی نشستوں پر ضمنی انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تین قومی اسمبلی کی نشستوں این اے 157 ملتان ، این اے 108 فیصل آباد اور این اے 118 ننکانہ صاحب سمیت صوبائی نشستوں پی پی 139 شیخوپورہ ، پی پی 241 بہاولنگر اور پی پی 209 خانیوال شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اسحاق ڈار آئی ایم ایف کو نظرانداز کرتے ہوئے نواز شریف سے ملاقات کےلیے لندن پہنچ گئے
پنجاب میں ضمنی انتخاب والے 6 حلقوں میں تقریباً 21 لاکھ 41 ہزار ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے. جس میں مرد ووٹروں 11 لاکھ 67 ہزار 624 جبکہ خواتین ووٹرز 9 لاکھ 73 ہزار 866 شامل ہیں۔
قومی اسمبلی کی نشستوں این اے 157 ملتان میں ٹوٹل ووٹ 4 لاکھ 62 ہزار 205 جس میں مرد ووٹروں 2 لاکھ 47 ہزار سے زائد جبکہ خواتین ووٹرز 2 لاکھ 14 ہزار 285 ہیں۔
این اے 108 فیصل آباد میں ٹوٹل ووٹ 5 لاکھ 5 سے زائد جس میں مرد ووٹروں 2 لاکھ 71 ہزار سے زائد اور خواتین ووٹرز 2 لاکھ 34 ہزار سے زائد ہیں۔
این اے 118 ننکانہ صاحب میں ٹوٹل ووٹ 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد جبکہ مرد ووٹرز اڑھائی لاکھ سے زائد اور خواتین ووٹرز تقریباً 2 لاکھ ہیں۔
دوسری طرف صوبائی نشستوں پی پی 139 شیخوپورہ میں ٹوٹل ووٹ 2 لاکھ 27 ہزار سے زائد جبکہ 1 لاکھ 26 ہزار سے زائد اور خواتین ووٹرز تقریباً ایک لاکھ ہیں۔
پی پی 241 بہاولنگر میں 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد جبکہ 1 لاکھ 29 ہزار سے زائد اور 1 لاکھ 7 ہزار سے زائد ہیں۔
پی پی 209 خانیوال 2 لاکھ 58 ہزار سے زائد جبکہ 1 لاکھ 42 ہزار سے زائد اور ا لاکھ 16 ہزار سے زائد ہیں۔
پنجاب کے 6 حلقوں میں 1434 پولنگ اسٹیشنز قائم. کئے گئے ہیں. 3 قومی اور 3 صوبائی حلقوں سے 52 امیدواران انتخابات میں حصہ لیں گے۔
پولنگ ڈے پر پولیس اور رینجرز کی خاطر خواہ نفری امن و امان قائم رکھنے کی ذمہ داری سر انجام دیگی. ریٹرننگ افسران پولنگ سے ایک روز قبل الیکشن میٹیرئل پریزائیڈنگ افسران کے سپرد کریں گے. امیدواران کی طرف سے جاری انتخابی مہم کل رات بارہ بجے اختتام پذیر ہو جائے گی۔
الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیمیں پولنگ ڈے پر حلقوں کا دورہ کر کے پولنگ عمل کا جائزہ لیتی رہیں گی۔
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے ضمنی انتخابات کے تمام انتظامات پر اطیمنان کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ پولنگ ڈے پر کسی بھی طرح کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔