معروف ریسٹورنٹ (Cosa Nostra) کی صارفین کو مضر صحت کھانے کی فراہمی پکڑی گئی

فوڈز اتھارٹی پنجاب نے لاہور کے پوش علاقے گلبرگ میں واقع معروف ریسٹورنٹ کوسا نوسٹرا (Cosa Nostra) میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران زائد المعیاد اشیائے خور و نوش برآمد کرلی، حکام نے زائدالمعیاد اشیا خور و نوش تلف کرتے ہوئے مالکان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے

پنجاب فوڈز اتھارٹی نے گلبرگ میں لاہور کی اشرافیہ کے پسندیدہ ریسٹورنٹ کوسا نوسٹرا (Cosa Nostra) میں چھاپہ مار کر زائد المعیاد  اشیائے خور و نوش برآمد کرلی ۔

ترجمان فوڈزاتھارٹی پنجاب کے مطابق لاہورکے پوش علاقے گلبرگ میں ریسٹورنٹ کوسانوسٹرا (Cosa Nostra)میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران زائد المعیاد اشیائے خور و نوش برآمد کرلی ۔

یہ بھی پڑھیے

کافی میں موجود اہم جز کوکو صحت مند زندگی کیلئے بیحد ضروری ہے، تحقیق

پنجاب فودڑ اتھارٹی کے مطابق گلبرگ میں مشہور ریسٹورنٹ میں کی گئی کارروائی کے دوران  برآمد ہونے والی زائدالمعیاد اشیا ئے خورونوش برآمد کر کے موقع پر تلف کردی ہیں۔

حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ریسٹورنٹ کوسا نوسٹرا (Cosa Nostra)  نہ صرف زائد المعیاد اشیاء برآمد ہوئی بلکہ حفظان صحت کے اصولوں کی بھی صریحا خلاف ورزی  کی جارہی تھی ۔

پنجاب فوڈز اتھارٹی ڈاریکٹر جنرل مدثر ریاض  نے بتایا کہ گلبرگ کے علاقے میں معروف ریسٹورنٹ پر چھاپے کے دوران زائدالمعیاد اشیا خورونوش برآمد کر کے موقع پر تلف کردی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں جعلساز مافیا کیخلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ اسی سلسلے میں گلبرگ  کے معروف ریسٹورنٹ پر چھاپہ مارکروہاں موجود زائدالمعیاد اشیا خورونوش کو تلف کی جبکہ مالکان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی ہے۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ غیرمعیاری خوراک کا استعمال انسانی صحت کے لئے مضر اور بیماریوں کا باعث بنتا ہے عوام سے گزارش ہے کہ غذائیت سے بھرپور خوراک کے استعمال کی عادت بنائیں ۔

متعلقہ تحاریر