اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ن لیگ کے 18 اراکین کی رکنیت معطل کردیا

لیگی ارکان کی رکنیت معطلی کا اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خان نے مسلم لیگ ن کے 18 اراکین صوبائی اسمبلی کو معطل کر دیا۔ اسپیکر نے ان ارکان کے 15 نشستوں کے لیے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ارکان پر آئندہ پندرہ نشستوں کے لیے ایوان میں داخلہ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور ہائی کورٹ نے عدالتی افسران کیلیے 308 نئی کاریں خرید لیں

سپریم کورٹ میں سنیارٹی کی بنیاد پر تعیناتیاں نہ کرنے کے خلاف پنجاب بار کونسل کی ہڑتال

جن 18 ارکان صوبائی اسمبلی کو معطل کیا گیا ہے ان میں میاں عبدالروف، سمیع اللہ خان، ملک محمد وحید، عظمی بخاری، صبا صادق، راحیلہ خادم حسین، ربعیہ نصرت، رابعہ فاروقی،زیب النسا اعوان، ذیشان رفیق، کنول لیاقت ایڈوکیٹ، گلناز شہزادی ، نفیسہ امین، محمد افضل ، عادل بخش، سعدیہ ندیم ، راحت افزا، سنبل مالک حسین شامل ہیں

ان ارکان پر ہفتے کے روز ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی کا الزام ہے۔

سابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے عمران خاں کو نااہل کرنے کے خلاف الیکشن کمیشن کے خلاف قرارداد پیش کر رہے تھے۔

قرارداد جب پیش کی جارہی تھی تو لیگی ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے شور شرابہ کیا تھا۔

لیگی ارکان کی رکنیت معطلی کا اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ تحاریر