توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی: پارٹی چیئرمین شپ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
لاہور کے شہری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ سے ہٹایا جائے۔

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی ، لاہور کے شہری نے عمران خان کے بطور پارٹی سربراہ کے عہدے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے
دوسرا دن: حکومتی رہنما عمران خان مخالف بیانیہ بنانے میں مصروف
توہین عدالت کیس: سپریم کورٹ نے عمران خان سے تحریری جواب طلب کرلیا
عدالت عدلیہ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے محمد آفاق کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ نواز شریف کے معاملے میں عمران خان نے درخواست دائر کی تھی اور نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹایا گیا تھا۔
درخواست گزار کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل کردیا ہے ، قانون کے مطابق نااہل شخص پارٹی چیرمین کا عہدہ نہیں رکھ سکتا۔
درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹائے۔