لاہور ہائی کورٹ: پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے سے متعلق درخواست سماعت کے لیے منظور

لاہور ہائی کورٹ کا کہنا ہے احتجاج ہر ایک کا آئینی حق ہے عدالت درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے متعلقہ فریقین سے جواب طلب کرلیا عدالت نے سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی۔

لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے سے متعلق دائر درخواست پر وزارات داخلہ سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 14 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے انجمن تاجران پاکستان کے عہدیدار نعیم میر کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ملک میں سیاسی جماعتوں کے جاری جلسوں اور لانگ مارچ کی وجہ قومی تجارت اور تاجر خطرے سے دوچار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

توشہ خانہ کیس:عمران خان کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے منظور

آئی جی پنجاب نے وفاق کو خدمات واپس لینے کے لیے درخواست کردی

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کے کہنے پر ملک بھر میں احتجاج جاری ہیں، عمران خان اب جی ٹی روڈ سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کر رہے ہیں، لانگ مارچ کی وجہ سے ایک خاتون رپورٹر جاں بحق ہو چکی ہے، عمران خان خود بھی بدقسمتی سے اسی لانگ مارچ میں زخمی ہوئے ہیں، عمران خان پر قاتلانہ حملے کی وجہ سے پی ٹی آئی کارکنوں نے پنجاب کی تمام سڑکیں بند کر دیں، موٹروے کے داخلی راستوں پر بھی پی ٹی آئی کارکنوں نے قبضہ کر رکھا ہے حکومت کو پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے کا بندوبست کرنے کا حکم دیا جائے۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ احتجاج ہر ایک کا آئینی حق ہے عدالت درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے متعلقہ فریقین سے جواب طلب کرلیا عدالت نے سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی.

متعلقہ تحاریر