وزیراعلیٰ پنجاب کیلیے ظہور الٰہی روڈ پر ٹریفک نہ روکنے کا اعلان

صحافی نے چوہدری پرویزالٰہی گھر کے باہر غیرمعمولی سیکیورٹی کے باعث سگنل فری کینال روڈ پر ٹریفک جام معمول ہونے کی شکایت کی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے اعلان کیا ہے کہ اب ظہور الٰہی روڈ پر وزیراعلیٰ کیلیے ٹریفک نہیں روکا جائے گا۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے صحافی نے  چوہدری پرویزالٰہی گھر کے باہر غیرمعمولی سیکیورٹی کے باعث سگنل فری کینال روڈ پر ٹریفک جام معمول ہونے کی شکایت کی تھی ۔

یہ بھی پڑھیے

منی لانڈرنگ کیس: ملزمان کے وکیل کی عدم پیشی پر سماعت 25 نومبر تک ملتوی

لانگ مارچ کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت کو مزید مہلت مل گئی

گزشتہ روز جیو نیوز کے رپورٹر  شاہد حسین نے  اپنے ٹوئٹ میں وزیراعلیٰ پرویز الٰہی اور مونس الٰہی  کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ کینال روڈ سے منسلک ظہور الٰہی روڈ پر آپ کے گھر اور پروٹوکول کی وجہ سے سگنل فری کینال روڈ پر اب قطاریں ہی لگی رہتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  ایک انڈر پاس سے دوسرے انڈرپاس تک ایک منٹ کا فاصلہ 15 منٹ میں طے ہوتا ہے،خلق خدا آپ کے وزیر اعلی ٰبننے کی وجہ سے مشکل میں رہتی ہے۔

شاہد حسین کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مونس الہٰی نے یقین دہانی کرائی  کہ انشااللہ آج مسئلہ حل کرلیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی سیکیورٹی ٹیم سے ملاقات پہلے ہی طے کر چکے ہیں،لوگوں کا انتظار کرنا قابل قبول نہیں ہے۔

بعد ازاں مونس الٰہی نے ایک اور ٹوئٹ میں بتایا کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب کی سیکیورٹی ٹیم کے ساتھ یہ طے پایا ہے کہ وہ پہلے ٹریفک نہیں روکیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب مان گئے ہیں کہ وہ 10 منٹ پہلے روانہ ہو جایا کریں گے۔ شہباز شریف، صدر مملکت اور باقی وی وی آئی پی اپنی ذمہ داری خود اٹھائیں۔

متعلقہ تحاریر