نئے آرمی چیف کی تقرری سنیارٹی کی بنیاد پر کی جائے، لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کہ کہ لاہور ہائی کورٹ سینئر ترین فوجی افسر کو نیا آرمی چیف مقرر کرنے کا حکم دے۔

لاہور ہائی کورٹ میں نئے آرمی چیف کی تقرری میرٹ پر کرنے سے متعلق درخواست دائر کردی گئی ، عدالت عالیہ نے درخواست 16 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سنیارٹی کی بنیاد پر آرمی چیف کے تقرر کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا جوکہ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان 16 نومبر کو سماعت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

ترکیہ نے استنبول دھماکے پر امریکا کی تعزیت مسترد کردی

منی لانڈرنگ کیس: ملزمان کے وکیل کی عدم پیشی پر سماعت 25 نومبر تک ملتوی

درخواست نجمہ احمد ایڈوکیٹ نے طارق عزیز کی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر کی، درخواست میں وفاقی حکومت، سینٹرل سیکرٹری لاء اور اعتزاز احسن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ آرمی چیف 29 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں ۔ آرمی چیف کی تقرری کا روایتی طریقہ کار غیرقانونی اور غیر آئینی ہے۔ وفاقی حکومت نئے آرمی چیف کی تقرری قانون کے مطابق کرنے کی پابند ہے۔ وزارت دفاع کی جانب سے تجویز کردہ ناموں میں سے آرمی چیف مقرر کرنے کا اختیار وزیراعظم کو ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کہ کہ لاہور ہائی کورٹ سینئر ترین فوجی افسر کو نیا آرمی چیف مقرر کرنے کا حکم دے۔

متعلقہ تحاریر