بل کی عدم ادائیگی پر واسا کا پاکستان سپورٹس بورڈ کو آخری نوٹس
واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ اگر سپورٹس بورڈ نے پانی کے واجبات ادا نہ کیے تو پانی کے کنکشنز کاٹ دیئے جائیں گے۔

پاکستان سپورٹس بورڈ واسا کا بڑا ڈیفالٹر نکل آیا ، واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی نے آخری وارننگ جاری کردی ہے۔ واجبات کی عدم ادائیگی پر کنکشن کاٹ دیئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا) کا بڑا ڈیفالٹر نکلا، واسا نے پنجاب سپورٹس بورڈ کو آخری وارننگ جاری کردی۔
یہ بھی پڑھیے
پنجاب حکومت کا احسن اقدام ، 55 ہزار سیلاب متاثرین میں امدادی چیکس کی تقسیم کا اجراء
توشہ خانہ کیس:عمران خان کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے منظور
وارننگ لیٹر نیوز 360 کو موصول ہوا ہے، پاکستان سپورٹس بورڈ نے 1988 سے پانی کے بلوں کی ادائیگیاں نہیں کیں۔ نیوز 360 کو موصول ہونے والے لیٹر کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ 81 لاکھ روپیے سے زائد کی ادائیگیوں میں ناکام رہا ہیں۔


واسا کے مطابق دو ٹیوب ویلز اور سیوریج کے بلوں کی ادائیگی کے بارہا نوٹسز جاری کیے گئے ۔ زیر زمین پانی واسا کی ملکیت ہے۔
کسی ایک بھی نوٹس کا جواب نہیں دیا گیا ۔ پچیس نومبر تک ادائیگیاں نہ کی گئیں تو پانی کا کنکشن کاٹ دیا جائے گا ۔









