پنجاب حکومت کے دعوؤں کے برعکس پولیس اہلکار کیڑوں والی دال کھانے پر مجبور

پرویز الہیٰ حکومت نے لانگ مارچ کی سیکورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں کے لیے 50 کروڑ روپے سے زیادہ کا بجٹ منظور کیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کی سیکورٹی پر معمور پنجاب پولیس کے جوانوں کو کیڑوں والی دال کھلانے کا انکشاف ہوا ہے ، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او نے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کی سیکورٹی کے لیے بلائے گئے پولیس اہلکار ناقص کھانے اور رہائش کے ناکافی انتظامیہ پر لانگ مارچ کی انتظامیہ اور پنجاب حکومت پر پھٹ پڑے۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب حکومت کا احسن اقدام ، 55 ہزار سیلاب متاثرین میں امدادی چیکس کی تقسیم کا اجراء

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے ڈی جی ایل ڈی اے کو 50 کروڑ روپے رشوت کی آفر دی، سینئر صوبائی وزیر پنجاب

سماجی کارکن شمع جونیجو کی جانب سے سماجی رابطوں ک ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کی گئی ویڈیو میں پنجاب پولیس کے اہلکار "دال اے دالے، کیڑیاں والی دال اے” کے نعرے لگا رہے ہیں۔

شمع جونیجو کا کہنا ہے کہ "پنجاب پولیس نے صوبے بھر سے جوانوں کو لانگ مارچ کے لیے پنڈی تو بُلا لیا، لیکن اُنہیں کیڑوں والی کچی دال کھلا کھلا کے بیمار بھی کردیا۔”

سماجی کارکن شمع جونیجو نے سوال اٹھایا ہے کہ "کیا اُن کے فنڈز میں خرد برد ہوئی ہے یا وہ جاری ہی نہیں ہوئے اور بیگار لیا جارہا ہے؟۔”

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر سی پی او راولپنڈی نے نوٹس لیتے متعلقہ حکام کو فوری طور پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ جو کھانا اہلکاروں کو دیا جارہا ہے ، وہ اس کی اچھی طرح سے جانچ کریں۔

واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں سے بلائے گئے پولیس اہلکاروں کو مختلف ہوٹلز اور شادی ہالز میں ٹھہرایا گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پولیس کے لیے پنجاب حکومت نے 50 کروڑ روپے کا بجٹ رکھا تھا مگر انہیں ناقص کھانا فراہم کیا جارہا ہے جو انتہائی شرمناک بات ہے۔ اتنی بڑی رقم مختص کرنے کے باوجود معیاری کھانے کا نہیں ملنا افسوسناک ہے۔

ان کا کہنا ہے اسلام آباد اور راولپنڈی میں سردی ہو گئی ہے مگر پولیس اہلکاروں کو جن ہوٹلز اور شادی ہالز میں ٹھہرایا گیا ہے وہاں پر نہ تو سردی سے بچنے کے انتظامات کیے گئے اور نہ کمبل اور لحاف دیئے گئے ہیں۔ یہ پنجاب حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

متعلقہ تحاریر