مونس الہیٰ سے عمران اسماعیل اور عامر کیانی کی ملاقات میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہیٰ نے کہا کہ ہم وضع دار لوگ ہیں جس کے ساتھ چلتے ہیں تو ساتھ نبھاتے بھی ہیں۔ پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے، جب چاہیں واپس لے لیں ،ہر موقع پر عمران خان کے ساتھ کھڑے نظر آئیں گے

مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ ہر موقع پرعمران خان کا ساتھ دیں گے۔ پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے وہ جب چاہیں واپس لے لیں۔
مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے سابق گورنر سندھ وپی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل اور عامر کیانی نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
امریکا کا ویزا کینسل ہونے پر مونس الہیٰ کی طنزیہ ٹوئٹ پر عمران ریاض کا ردعمل
اس موقع پر مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان قوم کے حقیقی لیڈر ہیں اور مدتوں بعد قوم کو ایسا رہنما نصیب ہوا ہے۔ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہر موقع پر عمران خان کا ساتھ دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم وضع دار لوگ ہیں جس کے ساتھ چلتے ہیں تو ساتھ نبھاتے بھی ہیں۔ پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے، جب چاہیں واپس لے لیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے کا کہنا تھا کہ اقتدار میں صرف عوام کی خدمت کے لئے آئے ہیں، جب تک اللہ کو منظور ہوگا کام کرتے رہے گے ۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف کا جم ٖغفیر عمران خان سے گھبرایا ہوا ہے ۔ خوف سے کانپتی اپوزیشن والے سوچ رہے ہیں کہ عمران خان آگے کیا کرنے والے ہیں۔
پنجاب میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت کے رہنما مونس کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں سے استعفے دئیے گئے بھی تو اپوزیشن کا حکومت بنانے کا خواب ادھورا ہی رہے گا۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی ہمارے قابل قدر اتحادی ہیں۔ ان پر ہمیں پورا اعتماد ہے، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے ساتھ دے کر دل جیت لیے ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر عامر کیانی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم اور پی ٹی آئی کا ساتھ کبھی نہیں چھوٹے گا۔









