عمران خان کو نااہلی سے بچانے کیلئے جہانگیر ترین کی قربانی دی گئی تھی، مشیر دفاع

مشیر دفاع ملک محمد احمدنے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کو نااہل صرف عمران خان کو نااہلی سے بچانے ے لیے کیا گیا ،باجوہ نے عمران خان کو این آر او دیئے جن میں ان کے غیر قانونی گھر کو قانونی بنایا گیا

پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما اور مشیر دفاع ملک محمد احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان کو نااہلی سے بچانے کیلئے جہانگیر ترین کی قربانی دی گئی تھی جبکہ ان کے غیرقانونی گھر کو قانونی تحفظ دیا گیا ۔

نون لیگ کے سینئررہنما اور مشیردفاع ملک محمد احمد خان نے قصور کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کی قربانی دیکر عمران خان کو نااہلی سے بچایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

جرنل باجوہ نے آخر دم تک عمران خان کا ساتھ دیا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق

مشیر دفاع ملک محمد احمد نے کہا کہ ہم عمران خان کی حکومت کی غلط پالیسیوں کی سزا بھگت رہے ہیں مگر ہم نے ریاست کی خاطر اپنی سیاست قربان کردی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ آج عمران خان این آر او کی بات کرتے ہیں تو میں برملا کہتا ہوں کہ جنرل باجوہ نے اگر ہم کو این آر او دیا ہوتا تو میاں شہباز شریف ڈیڑھ سو پیشیاں نہ  بھگتے، مریم نواز اپنی والدہ کو بستر مرگ پر چھوڑ جیل نہیں جاتیں۔

مشیر دفاع ملک محمد احمد کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے عمران خان کو این آر آو دیا تھا جس کے تحت جہانگیر ترین کو نااہل کرکے عمران خا کو بچایا گیا تھا۔ آئین توڑنے پر عمران خان اور  قاسم سوری کے خلاف مقدمہ بنتا ہے ۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے  سینئر رہنما نے کہا کہ سیاست میں بات چیت ہوتی ہے لیکن عمران خان غیر سیاسی آدمی ہے اس لئے ان سے  کوئی بات  چیت یا مذاکرات نہیں ہورہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی سائفر کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے اور عمران خان اور ان کے حواریوں کی آڈیو ریکارڈنگ شہادت ہے کہ یہ بیانیہ غلط تھا ۔

 سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کا انٹرویو ریکارڈ کا حصہ ہے جس میں وہ کہہ رہا تھا کہ ن لیگ کو توڑنا ہے اور جھوٹے مقدمات اسی لئے درج ہوئے ورنہ منشیات کا جھوٹا کیس بھگتنے والے رانا ثناءاللہ کا کیا قصور تھا ؟۔

خواجہ سعد رفیق کا بس یہی گناہ تھا کہ وہ آپکے خلاف الیکشن لڑتا ہے۔ اگر عمران خان نظریاتی لڑائی لڑرہا ہے تو کے پی کے کی اسمبلی اپنے پاس کیوں رکھی ۔

متعلقہ تحاریر