وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامعاملہ، لاہور ہائیکورٹ سے لیگی ارکان کو اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے ن لیگی اراکین کو اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑنے پر اراکین ووٹ بھی کاسٹ کرسکتے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب اور ارکان کی اسمبلی سیشن میں پابندی کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ گورنر پنجاب نے کل وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا ہے ، اسپیکر نے لیگی ممبران کی سیشن میں شرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پرویز الہیٰ وزارت اعلیٰ کے لیے پی ڈی ایم کے امیدوار ہوسکتے ہیں، مونس الہیٰ کا ‘ایبسولوٹلی ناٹ’

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ: وزیراعلیٰ تحریک عدم اعتماد اور اعتماد کے ووٹ میں پھنس گئے

جسٹس شاہد بلال حسن نے اسپیکر کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں اسپیکر ان ممبران کو اسمبلی سیشن میں شرکت کی اجازت دے گا۔

اسپیکر سبطین خان کے وکیل نے کہا کہ اسپیکر رولز کے مطابق اسمبلی کو چلاتے ہیں، اس پوزیشن میں نہیں ہوں کہ اسکا جواب دے سکوں کہ اسپیکر۔ انہیں اسمبلی سیشن میں شرکت کی اجازت دیں گے یا نہیں۔

بعدازاں عدالت نے اپنے فیصلے میں لیگی اراکین اسمبلی کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ ‏ممبران اسمبلی اجلاس میں شرکت کرسکتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر ووٹ بھی کاسٹ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر