آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا

دوسری طرف ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت آئی جی کے لیے 3 افسران کے نام کا پینل وفاق کو بھجوا چکی ہے ، تاہم وفاق نے ابھی تک کسی نام کو فائنل نہیں کیا۔

اقوام متحدہ میں اپنی تعیناتی کے احکامات کے بعد انسپیکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب فیصل شاہکار نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے۔

انسپیکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب فیصل شاہکار، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے پولیس ایڈوائزر برائے ڈیپارٹمنٹ آف پیس آپریشنز منتخب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامعاملہ، لاہور ہائیکورٹ سے لیگی ارکان کو اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات طلب کرلیں

پولیس حکام کے مطابق پانچ دسمبر کو اقوام متحدہ میں جوائنگ کے بعد سے فیصل شاہکار آفس نہیں آئے۔

فیصل شاہکار کی اقوام متحدہ میں تقرری کے اعلان پر پنجاب حکومت نے وفاق کو گذشتہ ماہ آئی جی پنجاب کی تعیناتی کے لیے تین نام بھجوائے تھے لیکن ابھی تک کسی کو تعینات نہیں کیا گیا۔

دوسری طرف ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت آئی جی کے لیے 3 افسران کے نام کا پینل وفاق کو بھجوا چکی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ابھی تک کسی نام کو بطور آئی جی کی تعیناتی کے لیے فائنل نہیں کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق کو بھیجے گئے افسران میں فیاض دیو، عامر ذوالفقار اور غلام محمود ڈوگر کے نام شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر