تحریک انصاف کا 25 دسمبر سے 16 جنوری تک پنجاب بھر میں ریلیاں نکالنے کا اعلان

تحریک انصاف کی سرکردہ قیادت کا کہنا ہے کہ ریلیاں نکالنے کا مقصد عوام کو چور حکمرانوں کی چوریوں سے آگاہ کرنا ہے اور انتخابات کی تیاریاں کرنا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے آج یعنی 25 دسمبر سے 16 جنوری تک پنجاب بھر کے شہروں میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

شہروں میں ریلیاں نکالے گی، پاکستان تحریک انصاف 25 دسمبر کو ملتان ، لاہور ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ریلیوں کا انعقاد کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ نامنظور کردیا

وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ اعتماد کا ووٹ لے کر اسمبلی تحلیل کردیں گے، پی ٹی آئی

تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق 26 دسمبر کو بہاولپور ، 27 دسمبر کو شیخوپورہ اور 28 دسمبر کو جہلم میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔

پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق 29 دسمبر کو ساہیوال ، 30 دسمبر کو ڈی جی خان ، 31 دسمبر کو گوجرانوالہ میں تحریک انصاف ریلیاں منعقد کرے گی۔

اعلامیے کے مطابق یکم جنوری کو دوبارہ سے ملتان ، فیصل آباد ، لاہور اور راولپنڈی میں ریلیوں کا انعقاد ہوگا۔

2 جنوری کو سیالکوٹ، 3 جنوری اٹک، 4 جنوری جہلم اور 5 جنوری کو ساہیوال، 6 جنوری کو ڈی جی خان،7 جنوری کو شیخوپورہ میں ریلیاں نکالی جائیں گے۔

8 اور 15 جنوری کو ایک بار پھر ملتان، لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق 9 جنوری کو سیالکوٹ، 10 جنوری گجرات، 11 جنوری جہلم اور 12 جنوری کو گوجرانوالہ ، 13 جنوری کو ساہیوال اور 14 جنوری کو بہاولپور، 16 جنوری کو سرگودھا میں میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔

تحریک انصاف کی سرکردہ قیادت کا کہنا ہے کہ ریلیاں نکالنے کا مقصد عوام کو چور حکمرانوں کی چوریوں سے آگاہ کرنا ہے اور انتخابات کی تیاریاں کرنا ہے۔

متعلقہ تحاریر