ن لیگ کا پرویز الہیٰ کی بحالی کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

پرویز الہیٰ کی بحالی: ن لیگ کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے چوہدری پرویز الٰہی کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب بحال کرنے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے پرویز الٰہی کو بحال کرنے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔

گورنر پنجاب کی جانب سے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی۔ گورنر پنجاب کی لیگل ٹیم نے پٹیشن تیار کرلی ہے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی فیصلے کی توثیق کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف 5 جنوری کو وطن واپس آرہے ہیں، ن لیگ

لاہور پریس کلب کا معرکہ پائینئر پینل نے اپنے نام کر لیا جرنلسٹ پینل ناکام

یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے گورنر کا حکم معطل کرتے ہوئے پرویز الٰہی اور پنجاب کابینہ کو بحال کر دیا۔

ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی اسمبلی نہ توڑنے کی انڈرٹیکنگ پر انہیں بحال کیا تھا اور تمام فریقین کو 11 جنوری کیلئے نوٹس جاری کیے تھے۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کی تھی ، جس کیلئے 21 دسمبر کو اعتماد کا ووٹ لینا تھا تاہم اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر گورنر بلیغ الرحمان نے پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا۔ جس کے خلاف انہوں نے عدالت عالیہ میں پیٹیشن دائر کردی تھی۔

دوسری طرف اسپیکر پنجاب اسمبلی نے 11 جنوری 2023 ایک بجے دوپہر کو اجلاس طلب کر رکھا ہے جبکہ اس سے قبل 26 دسمبر 2022 کو طلب کیا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر