پنجاب میں کسانوں کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن کی گئی، آفتاب کمزات

پاکستان کمزات محاذ کے چیئرمین میاں آفتاب کمزات نے پاکستان کو بانانا ریاست (banana republic) قرار دیتے ہوئے کہا کہ  پاکستان میں چھوٹے کسانوں کی امداد کے نام پر جعلی  تنظیموں نے 170 ارب روپے ہڑپ کر لیے مگران کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی بلکہ ان پڑھ کسانوں کو جیلوں میں ڈال دیا گیا

پاکستان کمزات محاذ کے چیئرمین میاں آفتاب کمزات کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک مکمل بانانا ریاست (banana republic) بن چکا ہے۔ سیاستدانوں اور سول سرونٹس نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے ۔

 پاکستان کمزات محاذ کے چیئرمین میاں آفتاب کمزات نے پاکستان کو بانانا ریاست (banana republic) قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی رہنماؤں اور بیوروکریٹس نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو اسموگ کے خاتمے کیلئے قانون سازی کا حکم دے دیا

ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے کسانوں کو ظالمانہ ساہوکار سودی نظام سے نجات دلانے کے لئے قائم کیا گیا محکمہ امداد باہمی ڈکیت بن گیا۔ کسانوں کے نام پر 170 ارب روپے کھائے جاچکے ہیں۔

میاں آفتاب کمزات نے کہا کہ پاکستان میں چھوٹے کسانوں کی امداد کے نام پر 80 ہزار سے زائد قائم جعلی زرعی انجمن ہائے امداد باہمی  کی آڑ میں 170 ارب روپے ہڑپ کر لیے گئے ہیں۔

چیئرمین پاکستان کمزات محاذنے بتایا کہ صوبہ پنجاب میں قائم 40 ہزار زرعی انجمن ہائے امداد باہمی بھی جعلی ثابت ہوئیں۔ پنجاب کی97 فیصد زرعی کو آپریٹو سوسائٹیز جعلی قرار دی گئیں ہیں۔

پاکستان کمزات محاذ کے چیئرمین میاں آفتاب کمزات کا کہنا ہے کہ جعلی زرعی کوآپریٹو سوسائٹیز کے ڈیفالٹ کے باعث سندھ بلوچستان اور سرحد کوآپریٹو بینک تباہ ر برباد کر دیئے  گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی زرعی کوآپریٹو سوسائٹیز کی وجہ سے1997میں پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک غیر فعال ہوگیا مگر اسکے باجود ہماری بیورو کریسی کی غیرت بیدا نہیں ہو سکی ۔

چیئرمین پاکستان کمزات محاذ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت میں2021 میں عثمان بزدار، پرویز الہیٰ اور راجا بشارت نے پنجاب پراونشل  کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ اور بینک فعال کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب پراونشل کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ اور بینک از سر نو فعال کرنے کے لیے  1536 ملین روپے کی گرانٹ  دی گئی ۔

میاں کمزات نے کہا کہ راجا بشارت کے مطابق یہ خطیر رقم 26 ہزار 897 چھوٹے کسانوں میں تقسیم کی گئی مگر پنجاب پراونشل کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ نے محکمہ مال کی ملی بھگت سے اربوں روپے اڑا لیے ۔

چیئرمین پاکستان کمزات محاذ نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق محکمہ کوآپریٹو نے محکمہ مال سے سازباز کرکے بے زمین دیہاتیوں کا جعلی لینڈ ریکارڈ  بنا کر کسانوں کے اربوں روپے کھا گئے ۔

چیئرمین پاکستان کمزات محاذ میاں آفتاب کمزات نے بتایا کہ محکمہ کوآپریٹو اور محکمہ مال کی کرپشن کے الزامات میں ان پڑھ کسانوں کو نادہندگی کے الزام میں جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

کسانوں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کیلئے 1802 ارب روپے کے پیکچ کی منظوری

پاکستان کمزات محاذ کے چیئرمین  نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں 1986 اور میں پنجاب اکنامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر کی 97 فیصد زرعی کوآپریٹو سوسائٹیوں کو جعلی قرار دیا گیا۔

میاں آفتاب کمزات نے کہا کہ پنجاب اکنامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی تحقیقاتی رپورٹ 1997 میں بھی شائع کی گئی جبکہ 2003 میں ایک اسکرونٹی میں  40 فیصد زرعی کوآپریٹو سوسائٹیاں جعلی قرار دی گئیں۔

میاں آفتاب کمزات کا کہنا تھا کہ متعدد رپورٹس کے باجود جعلی سوسائٹیزکی تشکیل اور اربوں روپوں کے فراڈ کے ذمہ داران  سرکاری افسران کے خلاف کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔

متعلقہ تحاریر