ایم ڈبلیو ایم کا وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ
یاد رہے کہ سیدہ زہرا نقوی پاکستان تحریک انصاف کی تجویز کرتا لسٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔

سیدہ زہرہ نقوی نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیدہ زہرہ نقوی پی ٹی آئی کی مخصوص نشست پر منتخب ہوکر آئی تھیں۔
ترجمان مجلس وحدت المسلمین پاکستان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر ایم ڈبلیو ایم پولیٹیکل کونسل نے مشاورت کے بعد اہم فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
جنرل باجوہ نے میرے خلاف لابنگ کے لیے حسین حقانی کو ہائر کیا، عمران خان
جماعت اسلامی کا لاہور میں انوکھا احتجاج، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو آئینہ دکھا دیا
ترجمان کے مطابق ایم ڈبلیوایم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے بعض اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور ایم ڈبلیو ایم کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی ، وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گی۔
مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے ترجمان نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ پارٹی قیادت کی ہدایت کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سیدہ زہرا نقوی پاکستان تحریک انصاف کی تجویز کرتا لسٹ جوکہ الیکشن کمیشن کو فراہم کی گئی تھی اس پر رکن پنجاب اسمبلی مخصوص نشست ہیں۔