پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ پھر تبدیل ، 9 جنوری کو طلب

اسمبلی سیکرٹریٹ نے 09 جنوری کے اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ھے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل 11 جنوری کی بجائے اب اجلاس 9 جنوری کو طلب کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا 42واں اجلاس کی تاریخ دوسری بار تبدیل کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں نئے سال آغاز: الطاف حسین کے حق میں نعرے ، گورنر پر جوتا اچھال دیا گیا

جماعت اسلامی کا لاہور میں انوکھا احتجاج، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو آئینہ دکھا دیا

11 جنوری 2023 کو پنجاب اسمبلی کا بلایا گیا اجلاس اب 09 جنوری 2023 کو 2 بجے دن کو ہوگا ، اسمبلی سیکرٹریٹ نے 09 جنوری کے اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ھے۔

Punjab Assembly Session

علاوہ ازیں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے 11 جنوری 2023 ایک بجے دوپہر کو اجلاس طلب کیا تھا جبکہ اس سے قبل 26 دسمبر 2022 کو طلب کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ عدالت نے گورنر کا حکم معطل کرتے ہوئے پرویز الٰہی اور پنجاب کابینہ کو بحال کر دیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی اسمبلی نہ توڑنے کی انڈر ٹیکنگ پر انہیں بحال کیا اور تمام فریقین کو 11 جنوری کیلئے نوٹس جاری کیے تھے۔

متعلقہ تحاریر