پنجاب میں 11 ایس پیز کے تقرری اور تبادلے کے احکامات جاری

ایس پی اور ایس ایس پی کے تقرری اور تبادلوں کا نوٹی فیکیشن آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری کیا گیا۔

آئی جی پنجاب محمد عامر ذوالفقار خان نے 11 ایس پیز کے تقرری اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے، نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل (اے آئی جی) آپریشنز جنوبی پنجاب علی رضا کو ایس پی گلگشت ملتان تعینات کر دیا گیا۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) لیگل بہاولپور ریجن محمد خان کو ایس پی لیگل جنوبی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ پھر تبدیل ، 9 جنوری کو طلب

سال 2022 میں اراکین پنجاب اسمبلی 78 کروڑ 35 لاکھ 52 ہزار روپے ڈکار گئے

سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) CTD سرگودھا اخلاق اللہ کو ایس پی انویسٹیگیشن رحیم یار خان تعینات کر دیا گیا۔

Notification of IG Punjab

زنیرہ اظفر کو سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) انویسٹیگیشن راولپنڈی تعینات کر دیا گیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) انویسٹیگیشن راولپنڈی عامر خان نیازی کو ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی برانچ راولپنڈی تعینات کر دیا گیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سی ٹی ڈی لاہور نصیب اللہ خان کو ایس ایس پی انٹیلیجنس سی ٹی ڈی لاہور تعینات کر دیا گیا۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق سید علی کو سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز ملتان تعینات کر دیا گیا۔

اسی طرح نوٹی فیکیشن کے مطابق فیصل مختار کو ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل (اے آئی جی) ٹریننگ تعینات کردیا گیا۔

شاہدہ نورین کو سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) انچارج کنٹرول روم سی پی او آفس لاہور تعینات کر دیا گیا۔

آئی جی آفس سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق اعجاز رشید کو سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) ہیڈکوارٹر پٹرولنگ پولیس لاہور تعینات کر دیا گیا۔

متعلقہ تحاریر