ای سی پی پنجاب نے حلقہ بندیوں کو شیڈول جاری کردیا

صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ضلعی الیکشن کمشنر کے دفاتر میں ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست آویزاں کر دی گئی.

الیکشن کمیشن پنجاب (ای سی پی) نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے حلقہ بندیوں کا عمل جاری کردی ہے۔

ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شیڈول کے مطابق اعتراضات دائر کرنے کیلئے آج حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی.

یہ بھی پڑھیے

پی بی سی کا حکومت کو عالمی برادری سے قرضوں پر عائد سود کی معافی کا مشورہ

عمران خان کا سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال: ن لیگ ترمیم کے خلاف پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئی

صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ضلعی الیکشن کمشنر کے دفاتر میں ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست آویزاں کر دی گئی.

Constituencies of Election Commission of Pakistan

متعلقہ حلقے کے ووٹرز 9 جنوری سے 23 جنوری تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائر کر سکیں گے.

اعتراضات پر فیصلوں کیلئے الیکشن کمیشن نے ڈی لمیٹیشن اتھارٹیاں تعینات کر دیں ہیں.

صوبہ پنجاب کے تمام ڈویژنوں کے ریجنل الیکشن کمشنرز کو ڈی لمیٹیشن اتھارٹی مقرر کیا گیا ہے۔

ضلع لاہور کیلئے دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب میں ڈائریکٹر لیگل کو ڈی لیمیٹیشن اتھارٹی مقرر کیا گیا ہے.

9 جنوری سے 3 فروری تک اعتراضات پر فیصلے صادر کئے جائیں گے.

شیڈول کے مطابق 12 فروری کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر