وزیراعلیٰ پنجاب کے صوبے میں آٹے کی قیمت کنٹرول کرنے کےلیے بڑے اقدامات

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں روزانہ 10 کلو آٹے کے 18 لاکھ 40 ہزار تھیلے سرکاری ریٹ پر دستیاب ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت رات گئے  گندم و آٹا کے بحران کے خاتمے کیلئے ہنگامی اجلاس میں بڑے فیصلے کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری خوراک نادر چٹھہ اور ہمیش خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے

جنوری کے پہلے ہفتے میں مہنگائی گزشتہ سال کے نسبت 30 فیصد بڑھ گئی

20 کلو آٹے کا تھیلا 700 روپے مہنگا، وفاقی اور صوبائی حکومتیں خاموش تماشائی

وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی کہ 24 گھنٹے کے اندر اندر لائحہ عمل طے کیا جائے-

انہوں نے کہا کہ فلور ملوں کیلئے گندم کا یومیہ سرکاری کوٹہ بڑھا کر ڈبل کر دیا گیا ہے- صوبے بھر میں سیل پوائنٹس کو بھی دوگنا کر دیا گیا ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں روزانہ 10 کلو آٹے کے 18 لاکھ 40 ہزار تھیلے سرکاری ریٹ پر دستیاب ہوں گے۔

سوموار سے فلور ملوں کو ان کے اپنے مطالبے سے زیادہ 26 ہزار ٹن سرکاری گندم جاری کر دی جائے گی۔

سرکاری کوٹہ بڑھنے سے نجی گندم اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔

متعلقہ تحاریر