پنجاب اسمبلی کے آج کے اجلاس کا ایجنڈا جاری، وزیراعلیٰ کے اعتماد کا ووٹ ایجنڈے کا حصہ نہیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) اپنی بھرپور طاقت مظاہرہ کرے گی۔

پنجاب اسمبلی کے آج کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ، اجلاس میں محکمہ اسکول ایجوکیشن سے متعلق سوالات دریافت کیے جائیں گے، مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی آج کے اجلاس میں اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کریں گے، تحریک انصاف اعتماد کا ووٹ نہیں لے گی۔

اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کریں گے جبکہ اجلاس آج دوپہر 2 بجے شروع ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے

سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائیاں، 5 مشتبہ دہشتگرد گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

پی ٹی آئی قیادت بیانات دینے میں احتیاط کرے، چوہدری پرویز الہیٰ کا مشورہ

اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں میں ارکان اسمبلی کے توجہ دلاؤ نوٹسز اور تحریک پیش ہونگی جبکہ 2 بلز ایوان میں متعارف کرائے جائیں گے ، جن میں ایک بل کی منظوری بھی ایوان سے لی جائے گی دوسری طرف تحریک انصاف نے آج کے اجلاس میں اعتماد کا ووٹ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

آج کے اجلاس کے حوالے سے ن لیگ نے مکمل تیاری کرلی ہے ، جبکہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل ن لیگ نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی بارہ بجے اسمبلی میں ہی طلب کر لیا ہے۔

ن لیگ کے پارلیمانی اجلاس کی صدارت رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق کریں گے۔

ن لیگ کے اراکین صوبائی اسمبلی کو لاہور میں رہنے کی ہدایت کردی گئی جبکہ ن لیگ آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گے۔

متعلقہ تحاریر