پیپلز پارٹی اور نون لیگ پنجاب میں پی ٹی آئی کی مقبولیت سے سخت خائف
لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے اعتراف کیا کہ عمران خان ہم سے اچھی سیاست کررہا ہے جبکہ حمزہ شہباز کے غیرفعال ہونے کی وجہ سے نون لیگ کو پنجاب میں نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، پیپلزپارٹی کے رہنما سید حسن مرتضیٰ نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں صوبے میں فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ورنہ پی ٹی آئی میدان مار لے گی ۔
پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی کے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی نیوز 360 باہر لے آیا۔ اجلاس میں نون لیگ پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خائف نظرآئی ہے ۔
پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ پی ڈی ایم جماعتوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی کا احوال نیوز 360 نے حاصل کرلیا ہے۔ اجلاس میں نون لیگ پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خائف نظرآئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
پی ٹی آئی سے بے وفائی پر پرویز الہیٰ اقتدار کے سنگھاسن سے محروم ہو جائیں گے
پی ڈی ایم جماعتوں کے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں خواجہ سعد رفیق کا اعتراف کیا کہ عمران خان ہم سے اچھی سیاست کررہا ہے جبکہ حمزہ شہباز کے غیرفعال ہونے کی وجہ سے نون لیگ کو پنجاب میں نقصان اٹھانا پڑرہا ہے ۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کو پنجاب میں بھر پور اپوزیشن رہنما کا کردار ادا کرنے کی ہدایت کریں اوراگر ایسا نہیں ہوا تو پنجاب نون لیگ کے لیے شجر ممنوعہ بن جائے گا ۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پنجاب میں اقتدار نہیں ملا تو صوبے میں ہمارے پاؤں اکھڑ جائیں گے اور مشکلات درپیش ہونگی تاہم 4 سے 5 ماہ کی حکومت بھی مل گئی تو ہم ملکر بہت کچھ کرنے کے قابل ہونگے ۔
وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اراکین کے مسائل کے حل کے لیے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس بنائے جارہی ہیں۔ وزیراعظم اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ان اراکین کے جائز مسائل حل کریں گے ۔
پیپل پارٹی کے پنجاب کے پارلیمانی رہنما پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں صوبے میں فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ورنہ پی ٹی آئی میدان مار لے گی ۔