نون لیگ کا پنجاب اسمبلی میں نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ

مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں نمبرز پورے کا ہونے دعویٰ کیا گیا ہے ، اجلاس میں کہا گیا کہ 179 ارکین کی حمایت حاصل ہے ، جلد عمران خان کا ڈاکو وزیر اعلیٰ ہاؤس سے فارغ ہو جائے گا

پاکستان مسلم لیگ نون نے پنجاب اسمبلی کے نمبرز پورے کرنے کا دعویٰ کردیا۔ نون لیگ کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہمارے پاس 179 اراکین موجود ہیں۔

 مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء خواجہ آصف، رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق، عطااللہ تارڑ اور ملک احمد خان  سمیت دیگر رہنما شریک  ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیے

پیپلز پارٹی اور نون لیگ پنجاب میں پی ٹی آئی کی مقبولیت سے سخت خائف

مسلم لیگ نون کی وفاقی اور صوبائی قیادت نے پنجاب اسمبلی کے معاملے پر سرجوڑ لیے ہیں۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں صوبائی رہنماؤں سمیت مرکزی قیادت بھی شریک ہوئی ۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں نون لیگ کے رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے نمبرز پورے ہیں۔ شرکاء کو بتایاگیا کہ 179 اراکین کی  مکمل حمایت حاصل ہے ۔

نون لیگ کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومتی اتحاد کے سات ارکان  نے پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جس سے ان کی شکست واضح ہوگئی ہے ۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں طے کیا گیا کہ اہم وفاقی وزراء لاہور میں ہی قیام کریں گے اور لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہماری گنتی پوری ہے۔ گورنر پنجاب نے  وزیراعلیٰ  پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا ہے ۔

سعد رفیق نےکہا کہ گورنر کی اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کو جان بوجھ کر تاخیر کا شکار بنایا جا رہا ہے ۔ پارلیمانی معاملہ ایوان میں ہی حل ہونا چاہیے مگرمجبوراً عدالت جانا پڑتا ہے ۔

سعد رفیق نے کہا کہ سیاست بونوں کے ہاتھ آجائے تو پھر فیصلےعدالتوں میں ہوتے ہیں۔ سیاسی مذاکرات نہیں ہوئے تو حالات صحیح نہیں ہونگے ،ہمیں مسائل کا حل نکالنا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی سے بے وفائی پر پرویز الہیٰ اقتدار کے سنگھاسن سے محروم ہو جائیں گے

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے بہت سے رہنما عمران خان کی اصلیت سامنے آنے پر مایوس ہیں اور وہ اپنے لئے نئی پناہ گاہیں تلاش کررہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تبدیلی ضرور آئے گی  اور عمران خان کا ڈاکو تبدیل ہوگا ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اللہ نہ  کرے چوہدری پرویزالہیٰ ہمارے قریب ہوجائیں۔

متعلقہ تحاریر