پنجاب کی حکمران جماعت نے پیر کے روز شورشرابے میں متعدد بل پاس کروالیئے

تمام بل وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت نے پیش کیے تھے۔

پنجاب اسمبلی میں حکومت نے مسودہ قانون پبلک ڈیفنڈر سروس پنجاب 2023 پیش کر دئیے گئے، بل وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت نے پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے مسودہ قانون پبلک ڈیفنڈر سروس پنجاب 2023 پنجاب اسمبلی میں منظور کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

ٹیکنوکریٹ نہیں صرف پی ٹی آئی کی حکومت ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے، عمران خان

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی عمران خان اور شریف برادران کے لیے مصیبت بن گئے

پنجاب اسمبلی میں ترمیمی مسودہ قانون اٹک یونیورسٹی 2023 پیش کر دیا گیا، یہ بل بھی وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت نے پیش کیا۔

حکومت نے ترمیمی بل تنازعہ کے تصفیہ کا متبادل حل پنجاب 2023ء پاس کر لیا۔ بل وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت نے پیش کیا تھا۔

حکومت نے ترمیمی مسودہ قانون پبلک سیکٹر یونیورسٹیز 2022ء پاس کرلیا، بل وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت نے پیش کیا تھا۔

حکومت نے دی پنجاب  ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ترمیمی بل 2019ء پاس کر لیا، بل وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت نے پیش کیا تھا۔

حکومت نے اسمبلی میں پنجاب ہوم بیسڈ ورکرز بل 2021ء منظور کر لیا، بل وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت نے پیش کیا، تاہم یہ بل پنجاب اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل نہیں تھا۔

متعلقہ تحاریر