پنجاب اسمبلی کی تحلیل: عمران خان اور پرویز الٰہی کے درمیان تلخیاں بڑھتی جارہی ہیں
گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب نے چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ ملاقات کی ، جس میں عمران خان نے اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
گذشتہ روز وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی اور راسخ الٰہی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔ سیاسی صورتحال اور پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، نیوز 360 کے ذرائع ک کہنا ہے کہ ملاقات کے کے دوران عمران خان سے ناراضی کا اظہار کیا کہ انہوں نے اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ کیوں حاصل نہیں کیا۔
دونوں بڑوں کی ملاقات کے دوران چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تمام ایشوز پر کھل کر گفتگو کی۔ خاص طور پر آٹے کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ جس پر چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ آٹے کی سپلائی کو بہتر بنانے کیلئے سرکاری گندم کا کوٹہ دوگنا کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بانی ایم کیوایم کے بغیر کسی کا مقابلہ کرنا ممکن نہیں، فاروق ستار کا خالد مقبول کو پیغام
پیپلز پارٹی اور نون لیگ پنجاب میں پی ٹی آئی کی مقبولیت سے سخت خائف
ملاقات میں پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کی حکمت عملی اور پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ 13 جماعتوں پر مشتمل حکومتی ٹولے نے چند ماہ کے اندر معیشت تباہ کر دی ہے، مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے۔معیشت کو سنبھالنے کے دعویدار آج خود اغیار کے پاؤں میں گرے ہوئے ہیں۔
عمران خان کا مزید کہناتھا کہ اقتدار میں ہوس میں اندھے حکمران مہنگائی کا طوفان لے کر آئے ہیں۔ پنجاب حکومت کی ڈائریکشن مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔
اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ ملک پر مسلط بے حس ٹولے نے غریب آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔یہ لوگ عوام کے مسائل پر توجہ دینے کی بجائے این آراو کے ذریعے اپنے آپ کو کلیئر کرانے میں لگے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں، ہر ۔
فیصلے میں ساتھ کھڑے رہیں گے۔ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔
چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مخالفین کی سیاست کو زیرو کر دیا ہے۔ 13 جماعتوں پر مشتمل حکومتی اتحاد بھکاریوں کا ٹولہ بن چکا ہے۔ یہ سب مل کر بھیک مانگ رہے ہیں ۔عالمی مالیاتی اداروں کا حکومت پر اعتماد ختم ہوچکا ہے۔ وزیراعلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہمارے ہر اقدام کا محورعام آدمی کی فلاح وبہبود ہے۔عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہے ہیں۔